سراج الحق کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ کیا اور خطے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنمائوں نے حکومت کی جانب سے بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلامی اُمّہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا،فلسطین اور بیت المقدس پر امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ