معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور آئی فون سے ہاتھ دھو بیٹھیں

Mar 15, 2026 | 18:52:PM
معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور آئی فون سے ہاتھ دھو بیٹھیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کا آئی فون لندن میں چوری ہو گیا ہے ، اداکارہ نے برطانیہ میں ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نیا خریدا ہوا آئی فون اسٹریٹ اسکیمنگ کے ذریعے چوری ہو گیا۔

طوبیٰ انور کے مطابق وہ کئی سال بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے لندن گئی تھیں اور اس سفر کے لیے بے حد پُرجوش تھیں۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد انہوں نے ایک نیا آئی فون خریدا تھا جس پر وہ خاصی خوش تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ بیکری اور کیفے میں بیٹھی تھیں، اسی دوران ایک لڑکی ان کے پاس آئی اور کوکیز کی طرف اشارہ کیا،طوبیٰ انور کو لگا کہ شاید لڑکی کو کوکی چاہیے، لہٰذا انہوں نے اسے کوکی دینے کی پیشکش کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی دوران لڑکی نے ایک کاغذ ان کے فون پر رکھا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر انتہائی مہارت سے ان کا آئی فون اور کوکی دونوں چرا لیے، طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ چوری اتنی صاف ستھری اور ہنر مندی سے کی گئی کہ انہیں فوراً اس کا احساس بھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ