آپریشن غضب للحق، افغان طالبان و فتنہ الخوارج کے 684 کارندے ہلاک، 912 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کی جانب سے کارروائیاں جاری ہے، اب تک افغان طالبان و فتنہ الخوارج کے 684 کارندے ہلاک جبکہ 912 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ٹویٹر ایکس پر پیغام کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی 252 چیک پوسٹس تباہ 44 پر قبضہ اور بعد ازاں تباہ کیا جا چکا ہے،229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹیلری گنز تباہ کی جا چکی ہیں،افغانستان میں اب تک 73 مقامات کو کامیابی سے ہدف بنایا جا چکا ہے۔
وزیر اطلاعات14اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان اور فتنہ اور خوارج کی پناہ گاہوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،پاکستانی فورسز نے کندھار میں افغان طالبان اور دہشت گردوں کے تکنیکی سپورٹ انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا،یہ تکنیکی سپورٹ انفراسٹرکچر معصوم پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا۔
عطا تارڑ نےم زید کہا کہ کندھار میں افغان طالبان اور فتنہ اور خوارج کے ساز و سامان کو چھپانے کے لیے استعمال ہونے والی سرنگ بھی تباہ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ :گھر پر ماٹر گولہ گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، 1 شخص زخمی