امریکی صدر کا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار، خراگ جزیرے کو پھر ٹارگٹ کرنےکی دھمکی

Mar 15, 2026 | 08:49:AM
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار، خراگ جزیرے کو پھر ٹارگٹ کرنےکی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی صدر نےکہا سنا ہے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں لیکن  سپریم لیڈر کی موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سننےمیں آیا ہےکہ ایران کےنئےسپریم لیڈر ممکنہ طور پر زندہ نہیں،اگر ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں توعقلمندی کامظاہرہ کرتےہوئےسرنڈرکردینا چاہئے، میرے خیال سے یہ خبرافواہ ہوسکتی ہے،ایران سیز فائر کےلئے تیار ہے۔

صدرٹرمپ نےکہا ایران کےساتھ معاہدے کےلئےشرائط ابھی کافی اچھی نہیں،معاہدےکےلئے شرائط بہت ٹھوس ہونی چاہئیں، ایران کی طرف سےجوہری عزائم مکمل طور پرترک کرنے کا عزم ممکنہ معاہدےکا حصہ ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور  پر  مکمل شکست دے دی، خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ مکمل طور  پر تباہ کر دیا۔

ممکن ہےکہ خارگ جزیرے پر صرف تفریح کے لیے چند بار اور حملہ کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے پریشان کن خبر! تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے چین، فرانس، برطانیہ اور جاپان اپنے جہاز بھیجیں گے ، جلد ہی ہرمز کو کھلا ، محفوظ اور آزاد کرا لیں۔

 آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ کلیدی شپنگ چینل پر جنگی بحری جہاز بھیجیں گے۔

  ایران اس علاقے میں بارودی سرنگیں بھی بچھاسکتا ہے، ٹرمپ نےکہا کہ امریکا آبنائے ہُرمز کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھےگا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل تباہ کرتا رہےگا، کسی نہ کسی طرح ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کو کُھلا، محفوظ اور آزاد بنا دیں گے۔