ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پرکیوں مجبور ہوئے؟ ویڈیو وائرل

Mar 15, 2025 | 12:46:PM
ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پرکیوں مجبور ہوئے؟ ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے پرمجبورہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

ہریتک حال ہی میں اپنی آنے والی فلم"وار 2 "کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔

اب اداکاراپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

آیان مکھرجی کے والددیب مکھرجی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جن کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔

لاٹھی کی مدد سے ہریتک کو چلتا دیکھ کر ان کے مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونیاحسین دلہن بن گئیں،خاموشی پرمداح تذبذب کاشکار

واضح رہے کہ ہریتک روشن کو ٹانگ پر اندرونی چوٹ لگنے کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے چار ہفتے تک آرام کرنے اور کام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے،"وار 2 "کی شوٹنگ ہریتک روشن کی مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔