پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

Mar 15, 2023 | 20:49:PM
پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ریلوے کی جانب سے مختلف گاڑیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، نیاٹائم ٹیبل 15 اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق  11آپ ہزارا ایکسپریس کراچی سٹی سے 07:00 کے بجائے 7:35 پر روانہ ہوگی، 45آپ پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے 13:30 کے بجاے 14:00 بجے روانہ ہوگی، 15آپ 16ڈاؤن کراچی اور لاہور سے 16:30 کے بجاے بیک وقت 17:00 بجے روانہ ہوگی، 17آپ  ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے شام 5 بجے کے بجائے  5 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی ۔

7آپ تیزگام کراچی کینٹ سےساڑھے 5 بجے کے بجائے 6بجے روانہ ہو گی ،  جبکہ 9آپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے 15:30 کے بجاے 18:30 پر روانہ ہوگی ، بقایا تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتی رہیں گی۔