’ پولیس اور کارکنان مر جائیں گے ‘صدرعلوی اور یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

Mar 15, 2023 | 13:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) صدر  مملکت  ڈاکٹرعارف علوی کی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس آ گئی،یاسمین راشد   صدر عارف علوی سے کسی سے خان کیلئے بات کرنے کی درخواست کررہی ہیں ۔
یاسمین راشد مبینہ آڈیو میں کہتی ہیں کہ پولیس اور کارکنان مر جائیں گے جس سے صورتحال اتنی خراب ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہو جائے گا جو ہمارا مقصد تھا ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ،سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنما عمران خان کی گرفتاری کو لے کر گفتگو کررہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ سے کہا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔

ضرور پڑھیں :گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ، اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے: عمران خان

اس پر اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ ہم کر رہے ہیں، پھر یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات سابق وزیر کو دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لےکرپہنچیں۔

یاسمین راشد کے مطابق عمران خان کہہ رہے ہیں ان کوکہو فوری پہنچیں جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب نے یہ بات ڈائریکلی کہی ہے۔