شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن بھارت کو آسکر ایوارڈز ملنے پر جذباتی 

Mar 15, 2023 | 12:04:PM
بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھارت کو 2 آسکر ایوارڈز ملنے پر خوشی سے جذباتی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھارت کو 2 آسکر ایوارڈز ملنے پر خوشی سے جذباتی ہوگئے۔

شاہ رخ خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’RRR‘ کے گانے اور دستاویزی مختصر فلم ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ کو آسکر ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس خوشی کے موقع پر فلم’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ کی ٹیم کو گلے لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے فلم’RRR‘ کی پوری ٹیم کا آسکرز میں انڈیا کی شاندار انداز میں نمائندگی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’دونوں آسکر ایوارڈز ہمارے  لیے ایک نئی امید ہیں!‘

دوسری جانب، امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو آسکر ایوارڈز بھارت آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم جیت گئے! ہم دو آسکر ایوارڈ جیت گئے!‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم یہ ملک اور عوام کے لیے جیتے ہیں! ہم جیت گئےہیں‘۔

مزید پڑھیں: “ناٹو ناٹو” کا آسکر ایوارڈ خرید نے کا الزام 

اُنہوں نے اپنے فخریہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’بھارت کا جھنڈا گاڑ دیا ودیش میں!‘