روس میں مکڈونلڈز کی بندش پر شہری کو احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو دیکھیں

Mar 15, 2022 | 12:44:PM
موٹے روسی شہری کا احتجاج، ویڈیو وائرل
کیپشن: موٹے روسی شہری کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مکڈونلڈ کی بندش پر فاسٹ فوڈ کے رسیا  روسی شہریوں کا احتجاج،  موٹے تازے  روسی شہری نےمکلڈونلڈ کے گیٹ پر خود کو زنجیروں میں جکڑ  کر احتجاج کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مکڈونلڈز کے ایک دیوانے نے  ماسکو میں ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے دروازے پر خود کو زنجیروں میں جکڑ لیا۔برطانوی اخبار مرر کے مطابق روسی شخص جس کا نام لوکا سیفرونوف بتایا جاتا ہے کو ریستوران کے سامنے احتجاج کرتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں  وہ مکڈونلڈ ے دروازے پربندھا چیخ وپکار کررہا ہے ۔ فاسٹ فوڈ چین کے ریستوران کی بندش میرے اور میرے ساتھی شہریوں کے خلاف دشمنی ہے۔ شکایت پر ماسکو پولیس نے احتجاج کرنےوالے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔