سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق کورونا میں مبتلا

Mar 15, 2021 | 23:43:PM
سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق کورونا میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ مسلم لیگ ضیا محمد اعجازالحق اور صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیا کے صدر محمد اعجازالحق اور صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں رہنماوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔
فوکل پرسن مسلم لیگ ضیا ڈاکٹر عامر رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے اپنے تمام سٹاف کے بھی نمونہ جات لیبارٹری بھجوا دئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد اعجازالحق اور چوہدری غلام مرتضی کی طبیعت بہتر ہے دعاوں کی اپیل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کے تیسری لہر کے بعد بہت سی اہم شخصیات کورونا میں مبتلا ہو چکی ہیں، تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا کے باعث حکومت نے مختلف شہروں میں دوبارہ لاک ڈاﺅن لگا دیا ہے اور شہریوں کو حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔