محرم الحرام؛ ڈرونز،لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی،وزیر اعلی کا 3سطحی سکیورٹی پلان نافذ کرنے کا حکم

Jun 15, 2026 | 21:33:PM
محرم الحرام؛ ڈرونز،لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی،وزیر اعلی کا 3سطحی سکیورٹی پلان نافذ کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز نے محرم الحرام کے دوران تین سطحی سکیورٹی پلان نافذ کرنے کا حکم دے دیا، ڈرونز کے استعمال پر پابندی ، لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات ،سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا ۔ پنجاب میں پہلی بار 4700 امام بارگاہوں پر کیو آر کوڈڈ پینک بٹن انسٹال کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپیل کی کہ منتظمین مجالس فوری طور پر کیو آر کوڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔ کیو آر کوڈ سکین کرتے ہی سکیورٹی اور انتظامی ادارے فوری حرکت میں آئیں گے۔ 

 وزیر اعلی مریم نواز نے محرم الحرام کے دوران تین سطحی سکیورٹی پلان نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈرونز کے استعمال پر پابندی ، لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 47 ہزار 280 مجالس اور جلوسوں کا انعقاد ہوگا، پنجاب بھر میں 37 ہزار 868 مجالس اور 9 ہزار 412 جلوس برآمد ہوں گے، صوبے میں 1 لاکھ 25 ہزار 641 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ سکیورٹی کے لیے پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں طلب کر لی گئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محرم الحرام کے جلوسوں کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرے گی ۔ جلوسوں روٹس اور اوقات کار کی پابندی سے متعلق خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، پنجاب بھر میں امن کمیٹیوں کے تحت نچلی سطح پر 1 ہزار 220 کوآرڈینیشن میٹنگز مکمل کرلی گئیں۔ 

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کمشنرز ،آر پی اوز، ڈی پی اوز سب فیلڈ میں،کوئی دفتر میں نہیں بیٹھے گا ، محرم الحرام کے انتظامات پہلے سے زیادہ بہترین اور فول پروف ہوں گے، امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں، جلوس کے راستوں سے لٹکتی تاریں اور تعمیری مٹیریل فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کا عملہ فیلڈ میں نظر آئے۔ صوبائی وزراء آج ہی سے اپنی متعلقہ فیلڈ ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ علماء کرام مجالس اور خطبات میں اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیں۔

 پنجاب بھر کے جلوسوں کے روٹس پر مین ہولز کو فوری طور پر کور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ فارمیشن پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے، غفلت ہرگزنہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلات و ثقافت عوام کی آسانی کے لئے آگاہی مہم جاری رکھے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور کومبنگ آپریشن جاری رکھیں، جلوسوں کی سکیورٹی کےلئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  سکھرمیں افسوسناک واقعہ!2معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق