آبنائے ہرمز کو چلانے کے طریقہ کار سے متعلق تکنیکی تفصیلات کا تعین ہونا باقی ہے؛جے ڈی وینس

Jun 15, 2026 | 21:13:PM
آبنائے ہرمز کو چلانے کے طریقہ کار سے متعلق تکنیکی تفصیلات کا تعین ہونا باقی ہے؛جے ڈی وینس
کیپشن: جے ڈی وینس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو چلانے کے طریقہ کار سے متعلق تکنیکی تفصیلات کا تعین ابھی مذاکرات کے ذریعے ہونا باقی ہے۔

سی این بی سی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس کاکہناتھا کہ ہماری توقع یہی ہے کہ یہ آبنائے طویل مدت کیلئے ٹول فری کھولی جائے گی اور ان ہی معاملات کو ہم ان تکنیکی مذاکرات میں طے کریں گے۔

دوسری طرف، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے مکمل خدمات کے عوض فیس وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ساتھ 4 تعطیلات، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی