ایک ساتھ 4 تعطیلات، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے باعث نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون کو ہوگا جبکہ یومِ عاشور اب 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا، اس صورتحال کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔
یومِ عاشور کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے،چاند نظر نہ آنے کے بعد اب 9 محرم 25 جون بروز جمعرات جبکہ 10 محرم، یومِ عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا،یومِ عاشور کی سرکاری تعطیلات کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی آ رہی ہیں جس کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 دن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔
25 جون، جمعرات: 9 محرم الحرام، سرکاری تعطیل
• 26 جون، جمعہ: 10 محرم الحرام (یومِ عاشور) بھی سرکاری تعطیل
• 27 جون، ہفتہ: ہفتہ وار تعطیل
• 28 جون، اتوار: ہفتہ وار تعطیل
یوں سرکاری ملازمین جمعرات سے اتوار تک مسلسل 4 روز تک چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جبکہ کئی خاندان اس موقع پر مختصر تفریحی دوروں، آبائی علاقوں کے سفر یا عزیز و اقارب سے ملاقاتوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔
اگرچہ چاند نظر نہ آنے کے بعد یومِ عاشور کی متوقع تاریخوں کا تعین ہو چکا ہے، تاہم سرکاری تعطیلات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا، جس کے بعد تعطیلات کے شیڈول کی باضابطہ توثیق ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کافیصلہ