فٹبال ورلڈ کپ: جاپان اور نیدر لینڈز کا میچ برابر ، آئیوری کوسٹ، جرمنی کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوگیا , آئیوری کوسٹ اور جرمنی کی ٹیمیں بھی کامیاب رہیں۔
ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں نیدرلینڈز اور جاپان کی ٹیموں کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر ابتدا سے ہی حملے کئے مگر پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی۔
دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں نیدرلینڈز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان ورجل وین ڈائیک نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی اور پھر صرف چھ منٹ بعد ہی جاپان کے کیٹو ناکامورا نے خساہ پورا کردیا۔
کھیل کے 64ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کرائی سینسیو نے گول کرکے پھر ٹیم کو سبقت دلادی۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے کسان نے جرمنی کا سات کلومیٹر طویل کپڑے کا پرچم کیوں بنا ڈالا؟ حیران کن انکشاف
جاپان کی ٹیم نے خسارے میں جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر نیدرلینڈز پر دباؤ ڈالا مگر اُن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں، یوں لگا کہ شاید یہ مقابلہ نیدرلینڈز کے حق میں ختم ہو گا مگر جاپان کے ڈیچی کامادا نے 89 منٹ میں گول کرکے سب کے اندازے غلط ثابت کردیئے یوں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان یہ میچ دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔
ایونٹ کا دوسرا میچ گروپ ای کا فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں آئیوری کوسٹ اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا گیا جسے آئیوری کوسٹ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے اپنے نام کیا۔
آئیوری کوسٹ کے مڈ فیلڈر عماد ڈیلایو نے کھیلے کے 90 منٹ پر ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
دوسری طرف فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ای کے افتتاحی میچ میں چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی نے ٹورنامنٹ کی ڈیبیو ٹیم کیوراساؤ کو 1-7 سے شکست دے کر شاندار انداز میں مہم کا آغاز کیا۔