پیٹرول 4 روپے 80 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے مہنگا

Jun 15, 2025 | 23:58:PM
پیٹرول 4 روپے 80 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، پیٹرول 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ  ڈیزل 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 83 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 58 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔