ایران کا چند گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا حملہ، 4 اسرائیلی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران نے چند گھنٹوں میں ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب وعدہ صادق سوم آپریشن کے چوتھے مرحلے میں اسرائیل درجنوں ڈرون اور میزائل فائر کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے بتایاکہ سیکڑوں میزائل داغ کر یہ کارروائی اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے فیصلہ کن جواب میں کی گئی۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل میں سائرن گونجنے لگے اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے شیلٹروں میں پناہ لے رکھی ہے، حیفہ میں ایرانی حملوں میں دو عمارتیں نشانہ بنی ہیں اور 4 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا نے بتایاکہ اسرائیل نے اپنے تمام ائیر پورٹ اور فضائی حدود مکمل بند کردیں۔