سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد

Jun 15, 2025 | 14:12:PM
سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔

سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے کہا ہے کہ تمام صنعتیں، تھوک فروش اور ریٹیلرز پلاسٹک بیگز کا کاروبار بندکریں۔ اس حوالے سے مہلت دی گئی، آگاہی مہمات چلائیں اور وارننگز بھی دی گئیں تاہم اب برداشت نہیں ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میچ میں لائٹس کیسے بند ہوئیں؟  خواجہ آصف کے بیان نے ہلچل مچادی

آغا شاہنواز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری کی بندش جیسے اقدامات ہوں گے۔