جنوبی افریقہ کے کپتان کاناقابل یقین کارنامہ،ریکارڈ توڑنا چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما ایک بھی میچ ہارے بغیر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔
گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پروٹیز نے ٹمبا باوما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر سے رومانوی تعلق؟ معروف پاکستانی اداکارہ نے کھل اظہار خیال کر دیا
ٹیسٹ چیمپیئین شپ کے دوران ٹمبا باوما کی کارکردگی غیر معمولی رہی، انہوں نے 10 میچز کھیلے 9 جیتے اور ایک میچ ڈرا ہوا۔
