سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

Jun 15, 2024 | 16:16:PM
 سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

 اسی طرح 10  گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہوگئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18فیصد سیلز ٹیکس عائد

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 2 ہزار 332 ڈالر فی اونس ہے۔