پنجاب اور بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Jun 15, 2024 | 12:14:PM
پنجاب اور بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عیسی ترین)پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان اور  پنجاب  اضلاع  کوہلو، بارکھان، فورٹ منرو اور ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے شدید  جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی کے شمال مشرق میں 177 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 149 کلو میٹر تھی، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:المناک ٹریفک حادثہ کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟افسوسناک خبر آ گئی 

زلزلے کے باعث تاحال  کوئی جانی اور مالی  نقصان نہیں ہوا تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر آگئے۔