پرویز الہٰی کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jun 15, 2024 | 10:10:AM
پرویز الہٰی کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی کرپش کیس میں ضمانت منسوخی کی پنجاب حکومت کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے، پنجاب حکومت نے پراسییکیوٹر جنرل کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 نافذ، جانوروں کی آلائشیں پھیلانے پر پابندی

لاہور ہائیکورٹ کی جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق رجسٹرار آفس نے کیس 20 جون کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست میں چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔