ڈالر کی اڑان، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا

Jun 15, 2023 | 18:29:PM
ڈالر کی اڑان، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ڈالر  کی اڑان ،انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر 287.18 روپے سے بڑھ کر 287.37 روپے پربند ہوا، ماہرین کے مطابق  درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباو دیکھا گیا ۔

دوسری جانب   ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 294 روپے سے بڑھ کر 295 روپے پر پہنچ گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے مہنگا ہوکر315 سے  316 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 2 روپے اضافے سے 368 روپے کا ہوگیا، امارتی درہم 81.50 روپے پر برقرار جبکہ  سعودی ریال 25 پیسے اضافے سے 78.25 روپے کا ہوگیا۔