اسلام آباد: اختیارات کا ناجائز استعمال، خواتین کو ہراساں کرنے پر دو اہلکار گرفتار

Jun 15, 2023 | 17:16:PM
اسلام آباد: اختیارات کا ناجائز استعمال، خواتین کو ہراساں کرنے پر دو اہلکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اسلام آباد پولیس کے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکاروں کو مارگلہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اہلکار ایگل اسکواڈ کا حصہ تھے اور انہیں ڈیوٹی پر ایف نائن پارک میں تعینات کیا گیا تھا۔ ملزمان ساجد اور عمر زمان پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے جہاں وہ خواتین کو ہراساں کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ 

انسپکٹر ایگل اسکواڈ کی مدعیت میں دونوں اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔