ڈسکہ: شدید طوفانی بارش، گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

Jun 15, 2023 | 12:48:PM
ڈسکہ: شدید طوفانی بارش، گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(چاند ملک) ڈسکہ کے علاقے ویرووالا چیمہ میں شدید طوفانی بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لواحقین کے مطابق گاڈرز کی کچی چھت آندھی اور شدید بارش کی وجہ سے گرگئی اور چھت تلے آکر دو سگے بھائی سات سالہ زین اور گیارہ سالہ عمیر جاں بحق جبکہ شبانہ بی بی، علی، شہناز بی بی اور شازیہ بی بی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا،متعلقہ ادارے متحرک ہیں،شیری رحمان

ریسکیور 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر میتیں ملبے سے نکالیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔