کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا،متعلقہ ادارے متحرک ہیں:شیری رحمان

Jun 15, 2023 | 12:19:PM
کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا،متعلقہ ادارے متحرک ہیں:شیری رحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا , اب تک 72 ہزار افراد کا انخلا ہوا، کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4 راتیں اور 4 دن جاری رہا۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل بپر جوائے کے رخ کا علم نہیں تھا، رات بھر مانیٹرنگ کی، شہر قائد میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ گورنمنٹ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں,سمندر میں ہواؤں کی رفتار 170کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے جو بہت زیادہ ہے،کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 290کلومیٹر رہ گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: طوفان آج پاکستان میں داخل ہو گا، اثرات تھرپارکر پر پڑیں گے