سینیٹر شیری رحمان سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد

Apr 17, 2024 | 20:44:PM
سینیٹر شیری رحمان سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمٰن کو ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نےسینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کیاہے ،  اس موقع پر  چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے  سینیٹر شیری رحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزدہونے  پر مبارک باددی ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ امید ہےسینیٹر شیری رحمن ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ 

چیرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ  ہاوس آف فیڈریشن کا ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے، سینیٹر شیری رحمن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں : متنازع ٹوئٹس معاملہ؛عدالت کا اعظم سواتی کی بازیابی کیلئے بیلف کو ایف آئی اے آفس پر کارروائی کا حکم