پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

Jun 15, 2023 | 11:46:AM
پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے،میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے 161 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آرٹس کونسل کراچی کے سامنے شدید نعرے بازی کی،دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی سے صورتحال کشیدہ ہوگئی،کارکن آپس میں لڑ پڑے،کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اورڈنڈوں کاآزادانہ استعمال کیا،اس موقع پر وہاں تعینات پولیس کی بھاری نفری نے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا۔

دوسری جانب حیدرآباد پریٹ آباد ٹاون میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ووٹنگ روم کے باہر جھگڑا ہو گیا،کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور گھونسوں کی بارش کردی،پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما خاوند بخش جہیجو اور ٹاؤن کے امیدوار فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا تھا ،پولنگ ہال میں داخلے کے لئے صبح ساڑھے 10 بجے تک کا وقت رکھا گیا تھا، اراکین کی شناخت کے لئےآرٹس کونسل کے باہر 4 کاؤنٹرز بنائے گئے تھے ، منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈز دکھانے کے بعد ووٹنگ کارڈ جاری  کیا گیا،آرٹس کونسل میں اراکین کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر مزید سستا ہو گیا