کنزیٰ ہاشمی کی اپنے مداحوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

Jun 15, 2023 | 10:06:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی لندن میں اپنے خصوصی مداحوں سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی لندن میں اپنے خصوصی مداحوں سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باصلاحیت اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اس وقت لندن میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جہاں سے وہ اپنی مصروفیات اور تصاویر انسٹاگرام کے ذریعے اپنے فینز کے ساتھ بھی شیئر کرتی ہیں۔

کنزی ہاشمی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے دو خصوصی مداحوں کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو اسپیشل مداح کنزیٰ ہاشمی کو دیکھ کر نہ صرف بے انتہا خوش ہوتے ہیں بلکہ کنزیٰ ہاشمی بھی اپنے دونوں مداحوں کو گلے لگا کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔

کنزیٰ ہاشمی نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ: ’’آئی لوو مائی فینز‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

کنزیٰ ہاشمی نے حال ہی میں لندن آئی میں لی گئی کچھ دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔