اداکارہ اقرا عزیز کا نیا انداز۔۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

Jun 15, 2021 | 15:03:PM
اداکارہ اقرا عزیز کا نیا انداز۔۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ادکارہ اقراء عزیز نے  آخر کار سوشل میڈیا پر اپنے نئے انداز کے ساتھ خصوبصورت تصاویر وائرل کر دیں۔

اپنی جاندار اداکاری سے پاکستان سمیت سرحد پار مداحوں سے بھی داد سمیٹنے والی اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو اور انسٹا اسٹوری پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اقراء عزیز کی والدہ کو بھی اُن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔اقراء عزیز اور ان کی والدہ نے ایک ساتھ اپنے بالوں کو نیا رنگ کرواتے ہوئے نیا ہیر کٹ لیا ۔ اس سے پتہ چلا کہ اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشیاں بانٹ رہی ہیں۔

  


اقراء عزیز نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بالوں کی نئی رنگت اور کٹنگ سے خوش ہوتے ہوئے   بالوں کو لہراتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ  کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت ، نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹ باکس میں اقراء عزیز  کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ’’خدا اور محبت‘‘ جیسے پاکستان کے کامیاب ڈرامےمیں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز ماضی میں ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘، ’’سنو چندا‘‘ اور ’’جھوٹی‘‘جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا۔

 اقرا عزیز مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں اس بارے میں ان کا کہنا تھا جب بھی انہیں محسوس ہوا یہ ایک اچھی فلم ہے اور انہیں بڑی اسکرین پر کام کرنا چاہئے تو وہ ضرور فلم میں کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب کوئی پچھتاوا نہیں۔۔علیزے شاہ کا نیا بیان سامنے آگیا