اب کوئی پچھتاوا نہیں۔۔علیزے شاہ کا نیا بیان سامنے آگیا

Jun 15, 2021 | 12:16:PM
اب کوئی پچھتاوا نہیں۔۔علیزے شاہ کا نیا بیان سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جیسا ہے ویسا ہی ہے،ہر کوئی خود کو خوبصورت دیکھنا چاہتا ہے.مگر کچھ ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ انسان بعد میں سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ یہ میں نے کیا کردیا۔اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ بال کٹوا نے پر کوئی پچھتاوا نہیں بس کبھی کبھار  لمبے بالوں کو یاد کرلیتی ہوں۔مجھے اپنے چھوٹے بال بھی بہت اچھے لگتے ہیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر بال کٹوانے پر پچھتاوے کے حوالے سے  خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کو پُرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔

‘اداکارہ نے واضح کیا کہ میں اپنے بال کٹوانے پر پچھتا نہیں رہی بس کبھی کبھی اپنے لمبے بالوں کو یاد کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز علیزے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر سٹوری میں بالوں کے حوالے سے ایک خصوصی میم شیئر کی تھی۔میم میں دکھایا گیا تھا کہ ایک لڑکی کے بال بہت لمبے اور خوبصورت ہوتے ہیں اور جب وہ انہیں کٹوا دیتی ہے تو انہیں بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کی شیئر کی گئی میم پر کیپشن درج تھا کہ جب  بال کٹوادیئے تواحساس ہو کہ لمبے بال زیادہ اچھے لگتے تھے۔

علیزے شاہ کی اس میم سے اخذ کیا گیا تھا کہ جیسے وہ اپنے لمبے بال کٹوانے پر پچھتا رہی ہیں اب انہوں نے اس کی وضاحت کردی  اور کہا کہ جیسا ہے ویسا ہی ہے۔

بال کٹوانے پر افسردہ نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے جلدہی اس شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا۔

 یہ بھی پڑھیں: اداکارہ انکتا لوکھنڈے  نے سشانت سنگھ  سے اپنے تعلقات بارے زبان کھول دی