اداکارہ انکتا لوکھنڈے  نے سشانت سنگھ  سے اپنے تعلقات بارے زبان کھول دی

Jun 15, 2021 | 11:28:AM
اداکارہ انکتا لوکھنڈے  نے سشانت سنگھ  سے اپنے تعلقات بارے زبان کھول دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارتی فلموں اور ٹی وی کی اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے تقریبا چھ سالوں تک آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ  اپنے تعلقات رکھے  اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ سشانت کی موت کے بعد پہلی مرتبہ انکتا لوکھنڈے نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑی ہے ۔ اداکارہ کے مطابق وہ سشانت سنگھ راجپوت سے شادی کرنا چاہتی تھیں ، لیکن وہ اپنا کریئر بنانے میں مصروف تھے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ انکتا لوکھنڈے 2016 تک تعلقات بنائے رکھے ۔ انکتا کے مطابق انہوں نے سشانت کیلئے چیزوں کو چھوڑ دیا اور اس کیلئے اپنے کیریئر کی بھی پروا نہیں کی ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں فرح خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی جانے والی فلم ’ ہیپی نیو ایئر ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا ، جو ان کیلئے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا تھا ، لیکن انہوں نے اپنے کیریئر پر اپنے رشتے کو ترجیح دی ۔انہیں باجی راؤمستانی اور گولیوں کی راس لیلا : رام لیلا میں بھی رول آفر ہوئے تھے ، لیکن انہوں نے اس کو بھی منع کردیا تھا ۔جس کے بعد اداکارہ نے 2019 میں آخر کار کنگنا رناوت کی فلم ’منی کرنیک‘ا میں بطور سپورٹنگ اداکارہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ۔

اس کے بعد وہ ٹائیگر شراف ، شردھا کپور اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ فلم’ باغی تھری‘ میں بھی نظر آئیں ، لیکن اداکارہ چاہتیں تو کافی پہلے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرسکتی تھیں ۔میں شاہ رخ سر بھی ملی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں کوشش کروں گا کہ تمہیں بیسٹ ڈیبیو دے سکوں ، میں نے سوچا ٹھیک ہے ، لیکن پیچھے میرے دماغ میں کئی چیزیں چل رہی تھیں۔ میں مکاؤ میں تھی۔ میں سشانت اور شاہ رخ سر  ہم بیٹھے۔ لڑکی کیسی ہوتی ہے نا ، وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ اسکےپارٹنر کا اچھا ہو ۔

انکتا لوکھنڈے نے باجی راؤ مستانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سر کا میرے پاس فون آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ  کر لے ’باجی راؤ ورنہ یاد رکھ پچھتائے گی تو ۔ وہ میری تعریف کررہے تھے اور سنجے سر سے ایسی باتیں سننی بہت بڑی بات تھی ۔ لیکن میں نے کہا کہ نہیں سر ، مجھے شادی کرنی ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ نہیں کہا ۔ ان دنوں میں ایک آدمی کو بنانے میں مصروف تھی اور مجھے فخر ہے کہ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہی ۔

یہ بھی پڑھیں: عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی