عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

Jun 15, 2021 | 10:47:AM
عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)آسٹریلیا کے شہر پرتھ  میں رہنے والی 35سالہ جڑواں بہنوں اینا اور لوسی دونوں کو ایک ہی شخص 37 سالہ بین بائرنزسے پیار ہوا اور دونوں اسی کے ساتھ گزشتہ دس برسوں سے رہتی ہیں ۔ اب ان بہنوں نے بین سے منگنی کرلی ہے ۔ یہ دونوں بہنیں اکھٹے ناشتہ اور اکھٹے ہی باتھ روم جاتی ہیں۔ ان دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ویب رپورٹس کےمطابق کافی عرصہ سے اینا اور لوسی سوشل میڈیا پر چھائی ہو ئی ہیں ۔ یہ دونوں بہنیں ایک جیسی نظر آتی ہیں ۔ اپنے ایک جیسے چہرے  کے علاوہ ان بہنوں کی بحث کی ایک خاص وجہ سے بھی ہوتی ہےکہ ان دونوں کو ایک ہی شخص سے پیار ہوا اور دونوں اسی کے ساتھ رہتی ہیں ۔ بین نام کے پارٹنر جو کہ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن ہے کو دونوں بہنیں شیئر کرتی ہیں ۔ 2011 سے بین کے ساتھ اکھٹے رہنے کے بعد انہوں نے اب اس سے منگنی کرلی ہے ۔ ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

اینا اور لوسی کو بین سے ایک ہی نظر میں پیار ہوگیا تھا ۔ تینوں ایک بڑے سے بیڈ پر ایک ساتھ ہی سوتے ہیں ۔ اپنے ایک پارٹنر کو شیئر کرنے کی بات پر اینا اور لوسی کہتی ہیں کہ انہیں اس میں کچھ عجیب نہیں لگتا ۔ بین ہم دونوں بہنوں کے پرنس چارمنگ ہیں ۔بین نے دونوں بہنوں کو ایک ساتھ پرپوز کیا ۔ ان کی منگنی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ اس نے ایک باکس میں دو انگوٹھی کے ساتھ اینا اور لوسی کو ایک مرتبہ میں پرپوز کیا ۔

بہنوں کو پرپوز کرتے ہوئے بین نے کہا کہ دونوں ہی میری دنیا ہیں اور وہ اپنی پوری زندگی ان کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں ۔ لیکن اگر آسٹریلیا کے قانون کی بات کریں تو یہ تینوں شادی نہیں کرسکتے ۔ یہاں کے قانون کے مطابق تین لوگ شادی نہیں کرسکتے ہیں ۔اس مشکل  کو حل کرنے کیلئے اینا اور لوسی کسی ایسے ملک میں بسنا چاہتی ہیں ، جہاں یہ قانونی طور پر جائز ہو ۔ اس فہرست میں ملیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں ۔ بین نے کہا کہ وہ بھلے ہی آسٹریلیا میں شادی نہیں کرسکتے ، لیکن منگنی تو کرہی سکتے تھے ۔ وہی انہوں نے کیا ۔

اب یہ تینوں اپنے تعلقات  میں پیش قدمی کرکے اپنی فیملی کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔ ان کے رشتوں پر لوگوں کے کئی طرح کے کمنٹس آتے رہتے ہیں ، جس میں سے یہ منفی کمنٹس ہٹاکر اچھی چیزوں پر توجہ دیتے ہیں ۔اینا اور لوسی نے کہا کہ بچپن سے ہی انہیں ہر کچھ ایک جیسا پسند آتا تھا ۔ ایسے میں جب ایک ہی لڑکے پر ان کا دل آیا تو انہیں کچھ بھی عجیب نہیں لگا ۔ وہ تینوں ایک ساتھ ایک گھر اور ایک کمرے میں رہتے ہیں ۔اب دونوں بہنیں ایک ہی وقت پر بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افرادی قوت باہر بھیجنے میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا