نوجوانوں میں ہنر مندی کی اہمیت کا عالمی دن آ ج منایا جارہا ہے

Jul 15, 2025 | 21:36:PM
 نوجوانوں میں ہنر مندی کی اہمیت کا عالمی دن آ ج منایا جارہا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج نوجوانوں کی مہارتوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے. اس سال کا موضوع ہے "اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا"۔ اس دن کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سکھا کر روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ آج کے دور میں نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر، مصنوعی ذہانت اور دیگر ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

حکومت اور تنظیمیں نوجوانوں کو یہ مہارتیں دینے کے لیے مختلف پروگرامز چلا رہی ہیں تاکہ ہر نوجوان روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو-

یہ بھی پڑھیں :سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا