پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی، کراچی پولیس چیف

Jul 15, 2025 | 20:55:PM
پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی، کراچی پولیس چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین ٹریفک قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں  بصورت دیگر سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پولیس ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس ملازمین کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال، ہیلمٹ نہ پہننا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ جو اہلکار اب قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران اپنے ماتحت عملے کی سخت نگرانی کریں اور ان احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ