پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

Jul 15, 2025 | 20:41:PM
 پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) پاکستان ریلویز نے مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤ الدین ذکریا، ملت ایکسپریس، راول، بدر، غوری، راوی اور تھل ایکسپریس شامل ہیں, فیض احمد فیض، موہنجوداڑو مسافر ٹرینوں کو بھی آوٹ سورس کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق خواہشمند کمپنیوں سے 12 اگست تک بڈز طلب کر لی گئی ہیں۔ بہتر سفری سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا