انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، اور فوجی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون سے مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بزنس ایکسپریس ٹرین کو جدید سہولیات کیساتھ چلانے کا فیصلہ،کرایوں میں اضافہ متوقع