بزنس ایکسپریس ٹرین کو جدید سہولیات کیساتھ چلانے کا فیصلہ،کرایوں میں اضافہ متوقع

Jul 15, 2025 | 19:17:PM
بزنس ایکسپریس ٹرین کو جدید سہولیات کیساتھ چلانے کا فیصلہ،کرایوں میں اضافہ متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید احمد سید ) پاکستان ریلویز نےمسافروں کی سہولت کے لیے بزنس ایکسپریس ٹرین کو جدید سہولیات کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد بزنس ٹرین کے کرایہ میں اضافہ متوقع ہے۔ 

اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف بزنس ایکسپریس کو جدت کے بعد ٹرین کا افتتاح 19 جولائی کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر کریں گے، کراچی اور لاہور کے درمیان پہلے سے چلنے والی پاک بزنس ٹرین کو اَپ گریڈ کیا گیا،اپ گریڈ بزنس ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی موجود ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ ڈائننگ کار شامل ہوگی،کمپلیمنٹری سروسز کی سہولیات کے باعث پاک بزنس ٹرین کے کرایہ میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 کے پہلے 11 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کی کمی