ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا

Jul 15, 2022 | 21:38:PM
تحریک انصاف ، شمولیت
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کی موقف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کرائے جائیں۔کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کی تقرری سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کرچکا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواستیں نمٹا دی گئیں، تحریک انصاف نے پولنگ ایجنٹس کے دوسرے حلقہ سے ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور پر صوبہ پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد