سرکاری ملازمین کےلئے بڑی خوشخبری

Jul 15, 2022 | 09:50:AM
وفاقی حکومت،سرکاری ملازمین،بیوروکریسی،آئی ایم ایف،الاؤنس
کیپشن: بنیادی پے سکیلوں کے تحت 130 سے 150 فیصد تک ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو صوبوں کی طرز پر 2022 کے بنیادی پے سکیلوں کے تحت 130 سے 150 فیصد تک ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز پر ورکنگ جاری ہے۔

 نئے طریقہ کار کے تحت بیوروکریسی کو اس وقت ملنے والے 2 ڈیئرنس الاؤنس اور ایک سپیشل الاؤنس ختم کرکے ان کی جگہ ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 200 ارب روپے کا الگ سے بندوبست کرلیا ہے اور اب آئی ایم ایف کیساتھ معیشت کے ساتویں جائزے کی تکمیل کے بعد ہی وزیراعظم ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دیں گے۔

وفاقی کابیہ نے 10 جون کو وفاقی بجٹ کی منظوری کے وقت بیوروکریسی کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کےلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی اصولی منظوری تھی

لیکن یکم جولائی کو لاگو ہونے والے پے اینڈ پنشن پیکج میں اس کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرکے حکومت نے اس کو روک لیا ہے اور یہ تجویز سرد خانے میں چلی گئی تھی لیکن ایک بار پھر اس تجویز کو نئی شرائط کے ساتھ منظوری کےلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا ہے

تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ اخراجات پر کنٹرول کے مجوزہ پلان کی منظوری کے وقت ایگزیکٹو الاؤنس کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی منظوری لی جائے گی اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے امکانات ہیں۔