تین بچوں کی موت کا معمہ حل ۔۔ ماں قاتل نکلی

Jul 15, 2021 | 22:45:PM
تین بچوں کی موت کا معمہ حل ۔۔ ماں قاتل نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولیس نے گلستان جوہر میں تین بچوں کی موت کا معمہ حل کرلیا،ماں کی غفلت کے باعث بچوں کی اموات ہوئیں، ملزمہ نورین گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے فلیٹ میں تین بچوں کو تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ تینوں بہن بھائیوں کی عمر دس سال سے کم تھیں۔ بچوں کا والد لاہور سے آیا تو اس نے ماں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
پولیس نے بچوں کی والدہ سے تفتیش کی تو ملزمہ نورین نے اقرار کرلیا کہ بچوں کی موت اس کی غفلت کے باعث ہوئی۔ ملزمہ نے بتایا کہ فلیٹ میں کیڑے مار دوا لگائی تھی جس سے بچوں کی موت واقع ہوئی۔پولیس نے ملزمہ نورین کو گرفتار کرکے والد کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:بیوروکریسی کے ایک تیر سے دو شکار