ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ ،گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ ) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نےایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے ،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی۔
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا،کل 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔