لودھراں: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Jan 15, 2023 | 13:17:PM
لودھراں: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لودھراں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم کے دوران شدید فائرنگ ہوئی جہاں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 34 ایم میں زمین پر قبضے کےتنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، گندے نالے سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد

فائرنگ سے 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔