کارگوکمپنی نے طیاروں پر میزائل شکن سسٹم کی اجازت مانگ لی

Jan 15, 2022 | 14:32:PM
کارگو کمپنی ، میزائل شکن
کیپشن: کارگوکمپنی کا طیارہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں کارگو کمپنی نے اپنے طیاروں پر میزائل شکن سسٹم نصب کرنے کی اجازت مانگ لی ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جنرل کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا۔۔؟انکوائری رپورٹ منظر عام پر
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ FedExکمپنی دفاع کیلئے ایسا کارگو جہاز چلانا چاہتی ہے جس پر میزائل شکن سسٹم نصب ہو۔دستاویزات کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ فیڈکس کا دفاعی سسٹم سامنے سے آنیوالے میزائل کا پتہ چلائے گااور اسے روکنے کا اہل ہوگا ۔دستاویزات کے مطابق یہ اجازت اس لئے طلب کی گئی کیونکہ ماضی میں ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں میزائل کے ذریعے بہت سے طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔2003 میں ایک بغداد سے لانچ ہونیوالے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نے ڈی ایچ ایل کی ایئر بس A330کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔دستاویزات کے مطابق حالیہ برسوں میںایسے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔اسی وجہ سے کئی کمپنیوں نے سویلین ہوائی جہازوں پر میزائل ڈیفنس سسٹم کی اجازت مانگی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ایک بار پھر کوورنا وبا شدت اختیار کرگئی