’کون بنے گا کروڑ پتی‘ امیتابھ بچن کا ریٹائر ہونے کا اعلان

Jan 15, 2021 | 12:20:PM
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ امیتابھ بچن کا ریٹائر ہونے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی12‘ کے آخری ایپی سوڈ کی شوٹنگ مکمل کرلی۔ اداکار نے ریٹائر ہونے کا اعلان بھی کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق امیتابھ  بچن نے’ کون بنے گا کروڑ پتی12‘ کے شو   کی آخری حصے کی شوٹنگ کا ذکر اپنے بلاگ میں کیا ہے اور انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ’’میں اب تھک چکا ہوں اور ریٹائر ہورہا ہوں،میں آپ سبھی سے معافی چاہتا ہوں،’کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ کا یہ آخری دن کافی طویل رہا ہے، شاید کل بہتر ہو پاؤں گا، لیکن یاد رکھئے گا، کام تو کام ہوتا ہے اور اسے پوری شدت سے کیا جانا چاہیے‘‘۔ انہوں نےلکھا ہے کہ  ’جو پیار اور اپنا پن پیدا  کیا گیا وہ شوٹ کے آخری دن وداع کرتا ہے،سب ایک ساتھ جمع ہوئے، چاہت تو کبھی نہ رکنے کی ہے لیکن آگے بڑھتے رہنا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ یہ جلد ہی دوبارہ ہو،  ٹیم کافی کیئرنگ اور ہارڈ ورک تھی، یہ ویسی چیزیں ہیں جو سیٹ سے آپ کو کھینچتی ہیں، پوری ٹیم کےساتھ اکھٹے گزارے کئی مہینوں کی اچھی یادیں ہیں۔