نور بخاری کا خاتون اوّل کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟

Jan 15, 2021 | 12:15:PM
نور بخاری کا خاتون اوّل کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے راہیں جدا کرنے والی سابقہ اداکارہ اور  میزبان نور بخاری نے اپنے اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے درمیان تعلق کے بارے میں بتایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ نے چند سال قبل شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا تھا اور وہ اپنے اس روحانی سفر میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور  خاتون اوّل بشریٰ بی بی سے رہنمائی حاصل کرتی رہی ہیں۔اب حال ہی میں نور بخاری نے اپنے اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے درمیان تعلق کے حوالے سے بتایا ہے۔

واضح رہےکہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران نور بخاری کے ایک مداح نے سو ال کیا کہ 'آپ کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کیسا رشتہ ہے؟ میں ایک روحانی شخصیت ہونے کے ناطے ان کی عزت کرتی ہوں'۔نور بخاری نے مداح کے اس سوال کا جواب دیا اور بتایا کہ 'خاتون اوّل بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں'۔خیال رہے کہ نور بخاری نے ولی حامد خان سے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی ہے۔