ڈاکوئوں نے معروف گلوکارممتازمولائی کے گھرکاصفایاکردیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے معروف گلوکارکولوٹ لیا۔
سندھ کے معروف گلوکار ممتاز مولائی کے گھر ڈکیتی کی واردات گڈاپ سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئی،جہاں نامعلوم ملزمان گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واردات کے وقت ممتاز مولائی دادو میں فنکشن میں گئے ہوئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے،لوٹے جانے والے سامان کی مالیت کا تعین کیا جا رہا ہے، مالیت جاننے کے بعد ہی واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی اہلیہ کا لگژری ریزورٹ؛ایک رات قیام کاکرایہ کتنا ؟
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔