ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

Feb 15, 2026 | 12:56:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار ، جدید دور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلباء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
طلباء نے اس موقع پراظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے تمام طلباء کو جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی ہے، پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور کیلئے اہم اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ
طلباء نے دشمن کیخلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔