بھارتی اداکارابھیشیک بچن’’ اے آئی‘‘ سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نئی دہلی میں منعقدہ ایٹ ناو گلوبل بزنس سمٹ ( جی بی ایس) 2026 میں شرکت کے دوران ابیشیک بچن نے اعتراف کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے خوفزدہ ہیں۔
اداکار نے کہا کہ اے آئی ان کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے اور اس کا غلط استعمال اداکاروں کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ابھیشک بچن نے کہا، ’اے آئی سے ہر اداکار کو محتاط رہنا چاہیے، تخلیقی میدان میں اےآئی بہت سی چیزوں میں انقلاب لانے والی ہے۔
مزید پڑھیں:نامور بھارتی فلم ساز میٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
اگر ذمہ داری سے استعمال نہ کی جائے تو یہ اداکار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
البتہ فلم سازی کے پس منظر میں یہ اینیمیشن، اسپیشل ایفیکٹس اور دیگر کاموں میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور بہت سے کام کے اوقات اور بجٹ کو کم کر سکتی ہے۔‘
اداکار نے مزید کہا، ’تخلیقی نقطہ نظر سے، میں نے کئی اےآئی سے تیار شدہ پروڈکٹس دیکھے ہیں، جو شاندار ہیں، لیکن ان میں روح نہیں ہے۔
انسان سے ہونے والی خامیاں اور جذبات کی کمی واضح ہے۔