بھارت کیخلاف میچ کیلئے تیار، کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں؛سلمان آغا    

 عثمان طارق ہمارا ٹرمپ کارڈ،وہ دو بار کلیئر ہوچکے پتہ نہیں بولنگ ایکشن پر کیوں بات ہورہی ہے

Feb 15, 2026 | 11:08:AM
 بھارت کیخلاف میچ کیلئے تیار، کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں؛سلمان آغا    
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغانے کہاہےکہ آج کولمبومیں ہونےوالے بھارت کیخلاف میچ کیلئے تیار ہیں، کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں۔
 سلمان آغانے کہاکہ آج بڑے لیول کا میچ ہوگااورہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، بھارت کیخلاف میچ میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سٹہ بازوں نے کمر کس لی،فیورٹ کون ؟
 کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نےمزید کہاکہ عثمان طارق ہمارا ٹرمپ کارڈ ہے،وہ دو بار کلیئر ہوچکے ہیں، پتہ نہیں اس کے باوجود ان کے بولنگ ایکشن پر کیوں بات ہورہی ہے۔