ٹینس سٹار اعصام الحق نے سپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا

Feb 15, 2026 | 10:08:AM
ٹینس سٹار اعصام الحق نے سپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹینس سٹار اعصام الحق نے سپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا۔
ٹینس سٹاراعصام الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اپنے شروع کے دو میچ جیتے، انشاء اللہ بھارت کو بھی دھول چٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور شاہین آفریدی اور دیگر بھی پرفارم کریں گے، ٹیم متحد ہوکرکھیلےگی اور میچ ہمارا ہوگا۔

پاکستان کے مایہ ناز ٹینس سٹار نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اخلاقیات کے خلاف ہے، ہاتھ ملانے کے ساتھ ساتھ گلے بھی ملنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان طارق کا خوف، بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس کی ویڈیو وائرل